آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، آئی جی پنجاب
یوم عاشور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے سرپرائز فیلڈ وزٹس، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
 پنجاب پولیس کے 01 لاکھ 35 ہزار افسران و جوانوں نے یوم عاشورجلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی یقینی بنا ئی۔ آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے بہترین انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، کابینہ کمیٹی برائے لا اینڈ آرڈر، اراکین امن کمیٹیوں، منتظمین عزاداری جلوس و مجالس، کمیونٹی لیڈرز نے پنجاب پولیس کو بھرپور معاونت فراہم کی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے عشرہ محرم الحرام کے دوران 38 ہزار سے زائد مجالس، 10700 عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی، عشرہ محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی یقینی بنانے میں پاک فوج، رینجز، سکیورٹی ایجنسیز کا مکمل تعاون حاصل رہا، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی پی او اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، تمام آر پی اوز،سی پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران کی کارکردگی شاندار رہی، صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات مجموعی طور پرپُرامن رہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جانفشانی سے فرائض سر انجام دینے پر پنجاب پولیس کے تمام فیلڈ  یونٹس تحسین کے مستحق ہیں، شہریوں، مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام، سکیورٹی اداروں اور میڈیا کے بھر پور تعاون پر شکر گذارہیں، آئی جی پنجاب نے فورس کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے افسران و اہلکار مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کام جاری رکھیں۔
یوم عاشور کے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کیلئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خود مسلسل فیلڈ میں موجود رہے، آئی جی پنجاب نے نثار حویلی سے برآمد ہونے والے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا دورہ کیا، امام بارگاہ کربلا گامے شاہ کے داخلی گیٹ پر تعینات پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کی، مختلف پوائنٹس پر تعینات جوانوں کو الرٹ ہو کر ڈیوٹی کی ہدایت کی، سپروائزری افسران نے آئی جی پنجاب کو عزاداری جلوس کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا، اس موقع پر ڈاکٹر عثمان انورنے عزاداروں سے بھی ملاقات کی، سکیورٹی انتظامات اور سہولیات بارے استفسار کیا۔ آئی جی پنجاب نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سٹاف کو صفائی ستھرائی کے اچھے انتظامات پر شاباش دی۔
یوم عاشور پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میو ہسپتال کا بھی دورہ کیا،آئی جی پنجاب نے ہسپتال میں زیر علاج ایس پی سٹی کیپٹن(ر) قاضی علی رضا اور ان کے آپریٹر محمد سہیل کی عیادت کی، آئی جی پنجاب نے ایس پی سٹی اور ان کے آپریٹر کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، ایس پی سٹی قاضی علی رضا اور ان کے آپریٹر مرکزی عزاداری جلوس میں دوران ڈیوٹی معمولی زخمی ہو گئے تھے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ایس پی سٹی قاضی علی رضا نے عاشورہ محرم الحرام کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، پنجاب پولیس کو ایسے بہادر اور  فرض شناس افسران پر فخر ہے، آئی جی پنجاب نے ڈاکٹروں کو ایس پی سٹی اور ان کے آپریٹر کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ اے ایس پی شاہدرہ سرکل احسان شاہ سمیت سینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت یوم عاشور پر صوبہ بھر میں پولیس ٹیموں نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہی اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی گئی، پنجاب پولیس کے 01 لاکھ 35 ہزار سے زائد افسران و اہلکار عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کئے، لاہور میں 15 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فرائض انجام دئیے۔ یوم عاشور پر صوبہ بھر میں 2730 عزاداری جلوس برآمد، 2500 سے زائد مجالس منعقد ہوئیں۔ اے کیٹیگری کے 415، بی کیٹیگری کے 591، سی کیٹیگری کے 1724 عزاداری جلوس شامل تھے جبکہ اے کیٹیگری کی 293، بی کیٹیگری کی 589، سی کیٹیگری کی 1762 مجالس شامل تھیں۔ صوبائی دارالحکومت میں یوم عاشور پر 46 عزاداری جلوس برآمد اور 227 مجالس منعقد ہوئیں، شیخوپورہ ریجن میں 96 جلوس برآمد، 36 مجالس منعقدہوئیں، گوجرانوالہ ریجن میں 363 جلوس، 302 مجالس منعقد ہو ئیں، راولپنڈی ریجن میں 202 جلوس، 307 مجالس منعقد ہوئیں، سرگودھا ریجن میں 427 جلوس برآمد، 427 مجالس منعقد ہو ئیں، فیصل آباد ریجن میں 561 جلوس، 258 مجالس منعقد ہو ئیں، ملتان ریجن میں 284 جلوس برآمد، 224 مجالس منعقد ہو ئیں، ساہیوال ریجن میں 119 جلوس، 47 مجالس منعقد ہو ئیں، ڈی جی خان ریجن میں 428 جلوس، 639 مجالس منعقد ہو ئیں،بہاولپور ریجن میں 204 جلوس برآمد، 83 مجالس منعقد ہو ئیں، سی ٹی ڈی کے 700، سپیشل برانچ کے 1500، ٹریفک پولیس 5572 اہلکار، 32104 والنٹیرز نے یوم عاشور سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کی،پنجاب پولیس کو پاکستان آرمی اور رینجرز کا خصوصی تعاون حاصل رہا، دفعہ 144 کے نفاذ سمیت تمام حکومتی ایس او پیز پر من و عن عمل درآمد یقینی بنایا گیا جبکہ آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز ٹریفک افسران نے فیلڈمیں موجود رہتے ہوئے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر711)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 18, 2024