Jul 16, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے شاہرات پر ایک ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4 لاکھ 46 ہزار 1 سو 67 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 76 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 29 ہزار 2 سو 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 36 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں.
(روز نامہ جناح)
***************************
