09 محرم الحرام: صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ،جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔

09 محرم الحرام: صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ،جلوسوں اور مجالس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔
1686 عزاداری جلوسوں اور 3853 مجالس کے سکیورٹی فرائض 65 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے ادا کئے، آئی جی پنجاب
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کی زیرنگرانی پنجاب پولیس نے 09 محرم کو لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ 09 ویں محرم الحرام کو صوبہ بھر میں 1686 عزاداری جلوس برآمداور 3853 مجالس منعقد ہوئیں جن میں اے کیٹیگری کے 194 جلوس اور345 مجالس شامل تھیں، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 09 ویں محرم الحرام کے دوران 65 ہزار سے زائد افسران و اہلکار نے فرائض ادا کئے،  پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کرفرائض ادا کرتے ہوئے عزاداروں کو پر امن ماحول فراہم کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ صوبائی دارالحکومت میں نویں محرم الحرام کو 79 عزاداری جلوس برآمد، 378 مجالس منعقد ہو ئیں جن میں کیٹیگری اے کے 24 عزاداری جلوس، 46 مجالس شامل ہیں،لاہور میں 10 ہزار سے زائد افسران و اہلکار نویں محرم کو سکیورٹی فرائض ادا کئے۔ شیخوپورہ ریجن میں 98 جلوس برآمد، 125 مجالس منعقد ہوئیں، گوجرانوالہ ریجن میں  334 جلوس، 687 مجالس منعقد ہو ئیں، راولپنڈی ریجن میں آج 171 جلوس، 426 مجالس منعقد ہو ئیں، سرگودھا ریجن میں آج 214 جلوس برآمد،481 مجالس منعقد ہو ئیں، فیصل آباد ریجن میں 260 جلوس، 465 مجالس منعقد ہو ئیں، ملتان ریجن میں آج 155 جلوس برآمد، 351 مجالس منعقد ہو ئیں، ساہیوال ریجن میں آج 77 جلوس، 191 مجالس منعقد ہو ئیں، ڈی جی خان ریجن میں آج 230 جلوس، 590 مجالس منعقد ہو ئیں، بہاولپور ریجن میں آج 84 جلوس برآمد، 158 مجالس منعقد ہو ئیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو ر نے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جارہا ہے، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز تمام سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ ملک اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں، بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں، سیف سٹیز اتھارٹی، سنٹرل پولیس آفس سمیت تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈکٹیٹرز سمیت جدید آلات سے سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے، یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ عزاداری جلوسوں کے روٹس پر آنے والی عمارتوں کی چھتوں پر سنائپرز، جلوسوں کے ساتھ سادہ لباس میں کمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں،کمیونٹی لیڈرز، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں  کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبائی وزرا، علما کرام، آرمڈ فورسز، رینجرز، سکیورٹی ایجنسیز کا بھرپورتعاون حاصل ہے، ڈبل سواری پر پابندی ہے، ضرورت کے تحت مخصوص مقامات اور اوقات میں موبائل سروس پر جزوی پابندی ہو گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر709)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 16, 2024