09 ویں محرم الحرام: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے مسلسل فیلڈ وزٹس، محکمہ داخلہ اور پنجاب پولیس کے سنٹرل کنٹرول رومز کا دورہ کیا۔
سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز اور نویں محرم کے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عشرہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ و نگرانی کیلئے مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں، اسی تسلسل میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 09 ویں محرم الحرام کو محکمہ داخلہ اور پنجاب پولیس کے سنٹرل کنٹرول رومز کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے کنٹرول رومز سے مرکزی عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم میں سپیشل سیکرٹری ہوم، فضل الرحمان جبکہ سنٹرل پولیس آفس کنٹرول روم میں اے آئی جی لیگل سلیم چغتائی نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے پانڈو سٹریٹ سے برآمد مرکزی عزاداری جلوس کی مانیٹرنگ بھی کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ مختلف اضلاع میں نویں محرم کے تمام مرکزی عزاداری جلوس پرامن طور پر اپنے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں،پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ مرکزی کنٹرول رومز سے تمام اضلاع کے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے،مختلف شہروں میں سیف سٹیز پراجیکٹس کی بدولت عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ یقینی بنائی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے کہاکہ امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ ہے، عوام کو مجالس اور جلوسوں کے پر امن انعقاد اور عبادات کیلئے پر امن ماحول اور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے سیف سٹی آپریشنز سینٹر کے سنٹرلائزڈ سسٹم کے تحت صوبہ بھر کے عزاداری جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا،ایم ڈی سیف سٹی محمد احسن یونس نے جلوسوں کی مانیٹرنگ کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی،چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی مستنصر فیروز، کمشنر لاہور زید بن مقصود،سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ آئی جی پنجاب کو بتایا گیا کہ تمام مجالس اور جلوسوں کی کیٹیگری اے، بی اور سی کے اعتبار سے مانیٹرنگ کر رہے ہیں،تمام حساس مقامات کو اضافی پورٹ ایبل کیمروں کے ذریعے کور کیا گیا ہے۔ سیف سٹی سنٹر سے پولیس کمیونیکیشن افسران اور ٹیکنیکل ٹیمیں 24 گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، سیف سٹی ہیڈکورٹر سے ننکانہ، قصور،فیصل آباد،گجرانوالہ اور راولپنڈی میں جاری جلوسوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے، شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کی مکمل کوریج کیلئے سیف سٹی کیمرے 24 گھنٹے فعال ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ یوم عاشور کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرپرائز فیلڈ وزٹ کرتے ہوئے نویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس پی سول لائنزڈاکٹر عبدالحنان اور ایس پی ڈولفن شامیر خالدنے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے ڈولفن سمیت سکیورٹی پر مامور دیگر اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی کے فرائض بھرپور تندہی و فرض شناسی کے ساتھ ادا کئے جائیں، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں، امن و امان کا قیام ہر صورت یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ خواتین و بزرگ عزاداروں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے ترجیحی اقدامات کئے جائیں،مجالس اور جلوسوں میں شریک عزاداروں کی مدد، راہنمائی اور تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ منتظمین جلوس، امن کمیٹیوں، حکومتی اداروں کے ساتھ کلوز کوارڈی نیشن برقرار رکھی جائے، جلوس روٹس سے ملحقہ سڑکوں اور متبادل راستوں سے ٹریفک کی آمدورفت میں کوئی تعطل نہ آنے پائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر708)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, July 16, 2024