08محرم الحرام، پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ ہو کر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔

08محرم الحرام، پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ ہو کر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔  
 3937 مجالس اور 1366 جلوسوں کی سکیورٹی فرائض 54 ہزارسے زائد افسران و اہلکاروں نے انجام دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران پنجاب پولیس صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے، اور لاہور سمیت تمام اضلاع میں منعقدہ مجالس اور جلوسوں کو ایس اوپیز کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ08محرم الحرام کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3937 مجالس منعقد اور 1366 عزاداری جلوس برآمدہوئے، پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہوکر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ آٹھویں محرم الحرام کے مقدس پروگراموں کی سکیورٹی پر 54696 ہزار پولیس افسران و اہلکار تعینات رہے، تمام اضلاع میں منعقدہ 3937 مجالس کی سکیورٹی پر 26 ہزار سے زائد افسران و اہلکار جبکہ 1366 عذاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے، ٹریفک پولیس، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور والنٹئیر نے بھی مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی فرائض ادا کئے۔
صوبائی دارالحکومت میں آج 86 جلوس برآمد ہوئے، 416 مجالس منعقد ہو ئیں جن میں اے کیٹیگری کی 44 مجالس شامل تھیں جن کے سکیورٹی فرائض 08 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔ آئی جی پنجاب کی آر پی اوز، ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ پولیس انتہائی الرٹ رہے، مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے اور نویں و دسویں محرم پر بھی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر707)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 
Press Release Date: 
Monday, July 15, 2024