آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب ہائی وے پٹرول شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل
 ایک ہفتے کے دوران شاہرات پر 4 لاکھ 46 ہزار 1 سو 67 شہریوں اور3 لاکھ 29 ہزار 2 سو 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول (پی ایچ پی) شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے مصروف عمل ہے اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور جرائم کے قلع قمع کرنے کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کے جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔
پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے شاہرات پر ایک ہفتے کے دوران شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 4 لاکھ 46 ہزار 1 سو 67 افراد کو چیک کیا، دورانِ چیکنگ 76 اشتہاری مجرمان/ عدالتی مفروران گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 29 ہزار 2 سو 83 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 36 چوری شدہ گاڑیاں / موٹر سائیکلیں برآمد کیں، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 56 ہزار 2 سو 03 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 11671 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی، 02 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں جمع کروائی گئی۔ گیس سلنڈر کے غیر قانونی استعمال پر 210 گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر 3275 ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، 09 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا گیا۔1618 مسافروں کو مختلف نوعیت کی مدد و راہنمائی فراہم کی، 63 عارضی و مستقل تجاوزات کو ختم کر کے ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنایا گیا، پولیس خدمت مراکز پر 1245 شہریوں کو مختلف پولیسنگ سہولیات فراہم کی گئیں، ناجائز اسلحہ کے استعمال پر 12 مقدمات درج، منشیات فروشوں سے 76 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین کارکردگی پر پی ایچ پی فورس کو شاباش دی اور ٹریفک کی روانی، شہریوں کی خدمت و حفاظت کیلئے پہلے سے زیادہ محنت اور خلوص نیت سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر706)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, July 15, 2024