عشرہ محرم الحرام کا ساتواں روز: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ

عشرہ محرم الحرام کا ساتواں روز: لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ
پنجاب بھر میں 3803 مجالس اور 1375 جلوسوں کے سکیورٹی فرائض 56 ہزار 800 سے زائد افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے ساتویں روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی ٹیمیں ہائی الرٹ رہیں ، عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر سر انجام دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ساتویں محرم کو  لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3803 مجالس منعقد اور 1375 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن کے سکیورٹی پر 56 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تمام اضلاع میں منعقدہ 3803 مجالس کی سکیورٹی پر 25 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے جبکہ 1375 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 31 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت میں آج 98 جلوس برآمد، 424 مجالس منعقد ہوئیں جبکہ 45 اے کیٹیگری مجالس شامل تھیں۔ لاہور میں 06 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے ساتویں محرم کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے ، ٹریفک پولیس، سی ٹی ڈی ، سپیشل برانچ اور والنٹئیرز نے بھی مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی میں معاونت فراہم کی ۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو محرم سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے، مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر705)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, July 14, 2024