وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن : پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری،
ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 263 چھاپے، 105 ملزمان گرفتار، 105 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 13 جولائی : وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 263 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 105 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 105 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 61 کلو گرام چرس ، 01 کلو ہیروئن اور 959 لٹرز شراب برآمد ہوئی۔
ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر میں 36 ہزار سے زائد چھاپے مارے اور منشیات فروشی میں ملوث 17435 ملزمان کو گرفتار کیا ، جن کے خلاف 16945 مقدمات درج کئے گئے ، ان ملزمان کے قبضہ سے 10172 کلو گرام چرس، 183 کلو گرام ہیروئن، 274 کلو افیون ، 53 کلو آئس اور 16 لاکھ 95 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں باقاعدگی سے سرچ و کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ماڈرن فلیورڈ ڈرگز کا دھندہ کرنے والے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں بالخصوص تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے اور آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر704)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, July 13, 2024