عشرہ محرم الحرام کا چھٹا روز : لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ
محرم الحرام کے 295 جلوسوں اور 3833 مجالس کی سکیورٹی فرائض 48 ہزار 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ادا کئے ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چھٹے روز لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی اور پولیس ٹیموں نے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی فرائض مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ ادا کئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ محرم کے چھٹے روز لاہور سمیت پنجاب بھر میں 3833 مجالس منعقد ہوئیں اور 925 عزاداری جلوس برآمد ہوئے ، صوبہ بھر میں محرم الحرام کے ان مذہبی پروگراموں کے سکیورٹی فرائض 48 ہزار 500 سے زائد افسران و اہلکاروں نے ادا کئے، 3833 مجالس کی سکیورٹی پر 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار ایلیٹ اور والنٹئیرز جبکہ 925 عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی پر 20 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات رہے ۔ اسی طرح صوبائی دارالحکومت میں منعقدہ 56 جلوسوں اور 416 مجالس کے سکیورٹی فرائض بھی پولیس ٹیموں نے ہائی الرٹ ہو کر ادا کئے۔ ٹریفک پولیس سمیت دیگر اہم فیلڈ فارمیشنز اور والنٹئیرز نے بھی مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات میں معاونت فراہم کی ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز محرم سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پولیس انتہائی الرٹ رہے، مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کی سکیورٹی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے، آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کنٹرول رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مجالس و جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر703)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, July 13, 2024