آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی راولپنڈی آمد ، محرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی راولپنڈی آمد ، محرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ راولپنڈی اور خدمت مرکز لیاقت باغ کا بھی دورہ کیا،
سیف سٹی کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، خدمت مرکز میں سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا ۔
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عشرہ محرم الحرام میں مسلسل فیلڈ میں مصروف ہیں اور مختلف ریجنز اور اضلاع میں سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں ، اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی ۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا، سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر سمیت سینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔ 
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے عاشورہ کے مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے دوران کیے گئے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، مجالس /جلوس منتظمین، امن کمیٹیوں، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، علماء، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس ٹیمیں شب و روز مستعد ہیں، آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حساس جلوسوں کے انعقاد سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے، مجالس اور جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے تمام اقدامات قبل از وقت مکمل کیے جارہے ہیں، تمام جلوسوں کی  CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے ۔ آر پی او راولپنڈی نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مذہبی و فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
 
آئی جی پنجاب نے راولپنڈی دورے کے سیف سٹی براجیکٹ اور پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ کا بھی دورہ کیا، آئی جی پنجاب نے خدمت مرکز میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے شہریوں سے فیڈ بیک بھی لیا، آئی جی پنجاب نے سیف سٹی پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں ، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا سیف سٹی سینٹر راولپنڈی کا دورہ کیا ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کابینہ کمیٹی ممبران کو سیف سٹی سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے بتایا کہ محرم الحرام کی سرویلنس کیلئے سیف سٹیز کیمروں سے بھرپور مدد مل رہی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سیف سٹی راولپنڈی کے 1600 کیمرے انسٹال ہو چکے ہیں، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق رواں سال کے اختتام تک 18 مزید اضلاع میں سیف سٹی سینٹرز قائم ہونگے، چئیرمن و صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، مجتبی شجاع الرحمن، بلال اکبر خان، معاون خصوصی ذیشان ملک، سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل اورکمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک وفد میں شامل تھے ۔
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر702)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
Press Release Date: 
Saturday, July 13, 2024