پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس فورس کی امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت
پولیس ٹیموں نے محرم سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور کردار ادا کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
لاہور 12 جولائی: صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کے دوران پنجاب پولیس کی ٹیموں نے محرم سکیورٹی ڈیوٹی اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ امدادی سرگرمیوں کے فرائض بھرپور تندہی اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کئے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس کے افسران اور جوانوں نے ہائی الرٹ ہوکر فرائض اداکرتے ہوئے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پولیس افسران و اہلکار بارشوں کے دوران مجالس، عزاداری جلوسوں میں مزید مستعدی سے ڈیوٹی فرائض انجام دئیے، سپروائزری افسران نے اپنے اضلاع میں بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو خود مانیٹر کرتے ہوئے بروقت اقدامات یقینی بنائے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ پنجاب پولیس ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے،پنجاب پولیس کے کنٹرول رومز سے بھی بارش سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں، آئی جی پنجاب نے آرپی اوز، ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ خود فیلڈ میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کا جائزہ لیں، پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت بارش سے متاثرہ سڑکوں سے نکاسی آب میں واسا اور دیگر اداروں کو بھرپو رتعاون فراہم کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ بارش کی وجہ سے متاثرہ شہریوں کو ریسکیو کرنے میں متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت کی جا رہی ہے، ڈاکٹر عثمان انور نے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ دنوں میں مزید بارش کے امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار انتہائی الرٹ رہیں، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر699)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************