منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 105ملزمان گرفتار

Jul 14, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلی مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں پولیس ٹیموں کا کریک ڈاؤن بلا تعطل جاری  ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 263 چھاپے مارے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 105 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف 105 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 61 کلو گرام چرس، 01 کلو ہیروئن اور 959 لٹرز شراب برآمد ہوئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں نے صوبہ بھر میں 36 ہزار سے زائد چھاپے مارے اور منشیات فروشی میں ملوث 17435 ملزمان کو گرفتار کیا، جن کے خلاف 16945 مقدمات درج کئے گئے، ان ملزمان کے قبضہ سے 10172 کلو گرام چرس، 183 کلو گرام ہیروئن، 274 کلو افیون، 53 کلو آئس اور 16 لاکھ 95 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔ 

(روز نامہ پاکستان)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭