آئی جی پنجاب کادورہ راولپنڈی ،سکیورٹی انتظامات کاجائزہ

Jul 14, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، آرپی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا اوردیگرسینئر آ فیسر بھی موجودتھے ۔ ئی جی نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز، علماء، منتظمین اور شہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے پولیس مکمل مستعد ہے، آر پی او نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ حساس جلوسوں سے قبل روٹس اور مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے تمام جلوسوں کی CCTV کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری ہے ۔ آئی جی پنجاب نے پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ ، سیف سٹی پراجیکٹ کے جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا ، آئی جی نے کہا کہ سیف سٹی راولپنڈی کے 1600 کیمرے نصب ہو چکے ہیں ۔ مزید برآں ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چھٹے روز صوبہ بھر میں پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی ۔

(روز نامہ جنگ)

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭