انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور عشرہ محرم الحرام کے دوران مسلسل فیلڈ میں موجود ہیں اور محرم جلوسوں و مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعہ کے روز فیصل آبادریجن کا دورہ کیا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد سیال سمیت سینئر افسران بھی ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مرکزی عزاداری جلوس اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر عابد خان نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرزاورشہریوں کے تعاون سے امن و امان کی فضا برقرار ہے، پولیس ٹیمیں شب و روز مستعدی سے فرائض سر انجام دے رہی ہیں آر پی او فیصل آباد نے کہا کہ منتظمین، امن کمیٹیوں، ضلعی انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر سکیورٹی اقدامات یقینی بنائے ہیں، حساس جلوسوں کے انعقاد سے قبل روٹس و مقامات کی مکمل سکریننگ و سویپنگ کروائی جارہی ہے.
(روز نامہ جناح)
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
