چار محرم : صوبہ بھر میں 268 عزاداری جلوس 3776 مجالس برپا

Jul 12, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چوتھے روزپولیس ٹیموں نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے فیلڈ میں نکل کرحساس مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ چوتھے محرم کو صوبہ بھر میں 268 عزاداری جلوس اور 3776 مجالس منعقد ہو ئیں جن کے سکیورٹی فرائض 32291 پولیس افسران و اہلکاروں نے ادا کئے۔ صوبائی دارالحکومت میں محرم کے چوتھے روز 17 عزاداری جلوس اور400 مجالس منعقد ہو ئیں جن کے سکیورٹی فرائض 03 ہزار سے زائد افسران و اہلکار و رضاکاروں نے ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کو تعین کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے۔
(روز نامہ ایکسپریس)
************************