محرم کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں : آئی جی پنجاب

Jul 11, 2024

لاہور (نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور اورساہیوال ریجن کا دورہ کیاا ور محرم سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔ بہاولپور میں اہم عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور جذبہ جہاد کے تحت فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے بہاولپور کے مختلف جلوسوں کے روٹس مکھیاں والی گلی، مرکزی امام بارگاہ، جامع مسجد اہل تشیعہ زنانہ ہسپتال روڈ کا بھی وزٹ کیا،ڈاکٹر عثمان انور نے جلوسوں و مجالس کے منتظمین، لائسنس داران سے ملاقات کی۔انہوںنے کہاکہ ضلعی حکومت، امن کمیٹیوں، منتظمین جلوس اور حکومتی اداروں کے تعاون سے محرم کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**************************