کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس

Jul 11, 2024

 

 کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹریفک روانی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے ٹریفک رکاوٹ کے 5پوائنٹس (روڈز)کی نشاندہی پر سیف سٹی کیمروں سے اے آئی لرننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ مستقل اے آئی ٹریفک لرننگ سے روانی میں رکاوٹ کی تمام وجوہات کا تدارک کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور نے ٹریفک روانی کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کوپہلے مرحلے میں تمام کنٹینرز سڑکوں سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔ کمشنر لاہور نے ٹیپا و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے غیر قانونی اور زائد از ضرورت سائن بورڈ ہٹائے جائیں۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے شہر میں غیر قانونی پارکنگ اور ٹریفک جام کی نشاندہی پر ایکشن لیا جائے۔

(اردو پوائنٹ)

***********************