آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گوجرانوالہ آمد،

 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی گوجرانوالہ آمد،
آئی جی پنجاب نے گوجرانوالہ ریجن میں محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،
ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقارحمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے گوجرانوالہ ریجن کا دورہ کیا، محرم الحرام کی مجالس اور عزاداری جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،آئی جی پنجاب نے امام بارگاہ گلستان معرفت اورگوجرانوالہ کے مختلف عزاداری جلوسوں کے روٹس کا بھی معائنہ کیا، آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او گوجرانوالہ ایاز سلیم نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،آئی جی پنجاب نے امام بارگاہوں اور عزاداری جلوسوں کے روٹس کی سکیورٹی پر تعینات افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پُرامن محرم الحرام یقینی بنانے کے لئے فرائض کو عبادت سمجھ کر انجام دیں،ڈاکٹر عثمان انورنے شیعہ کمیونٹی لیڈرز، امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں و مجالس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز سے ملاقاتیں کیں،انھوں نے کہا کہ ضلعی حکومت، امن کمیٹیوں، منتظمین جلوس اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شیعہ کمیونٹی لیڈرز، امام بارگاہوں، مجالس اور عزاداری جلوسوں کے منتظمین نے پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات کو اطمینان بخش قرار دیا۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر698)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 11, 2024