وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ویژن محفوظ پنجاب، خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف کا ویژن محفوظ پنجاب، خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری۔
رواں سال کی پہلی ششماہی میں 65 ہزار اشتہاری،36 ہزار سے زائد عدالتی مفروراور17725 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) گرفتار۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کے تحت پنجاب پولیس کا سنگین جرائم میں ملوث خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے تسلسل میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث ایک لاکھ 18ہزار سے زائد اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروران اور ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں برس جنوری تا جون میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث 65 ہزار سے زائد اشتہاری گرفتار کئے جن میں اے کیٹیگری کے 9515اور بی کیٹیگری کے 55652 اشتہاری شامل ہیں، عدالتی مفروران کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں 36 ہزار سے زائد مفروران کو گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹیگری کے 2623 اور بی کیٹیگری کے 33682 عدالتی مفروران شامل ہیں، پولیس ٹیموں کے آپریشنز کے دوران 17725 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے جن میں اے کیٹیگری کے 7194 جبکہ بی کیٹیگری کے 10531 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں،سنگین جرائم میں مطلوب 50 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادائیگی کا حکم دیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں جبکہ آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر697)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 11, 2024