عشرہ محرم الحرام کا چوتھا روز،صوبہ بھر میں 32291 افسران و اہلکاروں نے 268 جلوسوں اور 3776 مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کئے۔

عشرہ محرم الحرام کا چوتھا روز،صوبہ بھر میں 32291 افسران و اہلکاروں نے 268 جلوسوں اور 3776 مجالس کے سکیورٹی فرائض ادا کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے چوتھے روزپولیس ٹیموں نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے فیلڈ میں نکل کرحساس مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ چوتھے محرم کو صوبہ بھر میں 268 عزاداری جلوس اور 3776 مجالس منعقد ہو ئیں جن کے سکیورٹی فرائض 32291 پولیس افسران و اہلکاروں نے ادا کئے۔ صوبائی دارالحکومت میں محرم کے چوتھے روز 17 عزاداری جلوس اور400 مجالس منعقد ہو ئیں جن کے سکیورٹی فرائض 03 ہزار سے زائد افسران و اہلکار و رضاکاروں نے ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکاروں کو تعین کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے،ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہا کہ تمام اضلاع میں قائم محرم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک، سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر696)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, July 11, 2024