آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا رحیم یار خان میں ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او رحیم یار خان کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رحیم یار خان میں ملزمان کی فائرنگ سے باپ اور بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او رحیم یار خان کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ مقتولین میں حاجی زبیر احمد عمر 60 سال اور بیٹا محمد طلحہ عمر 17/18 سال شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر695)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, July 11, 2024