شیعہ کمیونٹی لیڈران، مجالس، جلوسوں کے لائسنس ہولڈر اور متولیان کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد
شیعہ کمیونٹی وفد کا عشرہ محرم میں پنجاب پولیس کی جانب سے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار۔
شیعہ کمیونٹی لیڈران، مجالس، جلوسوں کے لائسنس ہولڈر اور متولیان کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ وفد میں موچی دروازہ، پانڈو سٹریٹ، ماڈل ٹاؤن، امامیہ کالونی، موری گیٹ سمیت دیگر اہم جلوسوں اور مجالس کے متولیان اور عمائدین شامل تھے۔ شیعہ کمیونٹی وفد نے عشرہ محرم میں پنجاب پولیس کی جانب سے مجالس و جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا، دوران ملاقات شیعہ کمیونٹی لیڈران نے جلوسوں کے روٹس پر پارکنگ و ٹریفک امور بارے اپنی تجاویز پیش کیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ اور کنٹینرز کی وجہ سے پیش آنے والے مسائل کے ازالے کیلئے عشرہ محرم کے آئندہ دنوں میں مزید بہتر انتظامات کئے جائیں گے،گڈز ٹرانسپورٹ اور کنٹینرز کے داخلے اور اخراج کے ٹائم فریم کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ شیعہ کمیونٹی لیڈران کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کی از سر تشکیل بارے غور کیا جائے گا۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہاکہ عشرہ محرم میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہزاروں پولیس افسران و اہلکار عبادت کے جذبہ سے ڈیوٹی کر رہے ہیں، شیعہ کمیونٹی لیڈران کی تجاویز کی روشنی میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ اے آئی جی آپریشنز زاہد نواز مروت سمیت آپریشنز برانچ کے دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر694)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, July 11, 2024