آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا موچی گیٹ لاہورکا دورہ، نثار حویلی کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔
شیعہ کمیونٹی لیڈرز، منتظمین مجالس و عزاداری جلوس نے پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،
پورے پنجاب میں 02 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے موچی گیٹ لاہور کا دورہ کیا،نثار حویلی کے مرکزی عزاداری جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب کی آغا شاہ حسین قزلباش سمیت شیعہ کمیونٹی لیڈرز اور عمائدین سے ملاقات کی اور عاشورہ محرم کے مرکزی جلوس کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،شیعہ کمیونٹی لیڈرز، منتظمین مجالس و عزاداری جلوس نے پنجاب پولیس کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ محرم الحرام میں تمام عزاداری جلوسوں اور مجالس کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جا رہے ہیں،آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ سی ٹی ڈی محرم الحرام میں امن دشمن اور دہشت گرد عناصر پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، پورے پنجاب میں 02 لاکھ سے زائد پولیس اہلکار محرم الحرام کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ علما کرام، منتظمین جلوس، تمام اداروں اور سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم محرم الحرام کے مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کیا، سیف سٹی اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے مجالس و عزاداری جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ تمام اضلاع میں کنٹرول رومز فعال کئے گئے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر693)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, July 11, 2024