لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو4 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا اشتہاری امداد حسین 2020 سے تھانہ فیروز والہ شیخوپورہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، مسلسل فالو اپ جاری رکھا، سعودی عرب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا، پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
