آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور کابہاولپوراور ساہیوال ریجن کا دورہ، محرم سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔
ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ کوتوالی شیشے والی گلی سے برآمد کیٹیگری اے کے جلوس روٹس کا وزٹ کیا،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہاولپور اورساہیوال ریجن کا دورہ کیاا ور محرم سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی۔ آئی جی پنجاب نے بہاولپور میں منعقد ہونے والے اہم عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر عثمان انور نے تھانہ کوتوالی شیشے والی گلی سے برآمد ہونے والے کیٹگری اے کے جلوس روٹس کا وزٹ کیا،آر پی او اور ڈی پی او بہاولپور نے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔آئی جی پنجاب نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور جوانوں سے ملاقات کی اور جذبہ جہاد کے تحت فرائض ادائیگی کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے بہاولپور کے مختلف جلوسوں کے روٹس مکھیاں والی گلی، مرکزی امام بارگاہ، جامع مسجد اہل تشیعہ زنانہ ہسپتال روڈ کا بھی وزٹ کیا،ڈاکٹر عثمان انور نے جلوسوں و مجالس کے منتظمین، لائسنس داران سے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ ضلعی حکومت، امن کمیٹیوں، منتظمین جلوس اور حکومتی اداروں کے تعاون سے محرم کے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، آرپی او بہاولپور رائے بابر سعید، ڈی پی او بہاولپور اسد سرفرازخان سمیت دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔
بعد ازاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوا ل کا بھی دورہ کیا اور محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کی انسپکشن کی، آئی جی پنجاب نے ساہیوال میں اے کیٹیگری جلوسوں اور مجالس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، شرپسند عناصر کی سازشوں اور تمام ممکنہ خطرات سے نمٹنے کیلئے پولیس ٹیمیں ہائی الرٹ ہو کر فرائض ادا کریں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال کی اہم امام بارگاہوں، مجالس کے مقامات اور مرکزی جلوس روٹ کے دورے کئے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے مقامی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کے احکامات جاری کئے، ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے محرم الحرم کی سکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کے متعلق بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ اس موقع پر آرپی او ساہیوال اور ساہیوال ریجن کے ڈی پی اوز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر692)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


Press Release Date:
Wednesday, July 10, 2024