پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری 04 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار

پنجاب پولیس کی بڑی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری 04 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار
رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر پولیس ٹیموں کا بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو 04 برس بعد سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اشتہاری مجرم امداد حسین 2020 سے تھانہ فیروز والہ شیخوپورہ پولیس کو قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، مسلسل فالو اپ جاری رکھا، سعودی عرب پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کردیا، پنجاب پولیس کی ٹیم نے ائیر پورٹ سے ملزم کو حراست میں لے لیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہاکہ رواں برس بیرون ممالک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 50 ہو گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتار کرنے پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اے کیٹیگری کے دیگر خطرناک اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیاجائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ انٹرپول اور ایف آئی اے کے ساتھ تعاون سے مزید اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے واپس پاکستان لایا جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر691)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 10, 2024