عشرہ محرم الحرام کا تیسرا روز،صوبہ بھر میں 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی فرائض ادا کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رکی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے تیسرے روزسخت انتظامات یقینی بنائے گئے، آرپی اوز اور ڈی پی اوز سمیت دیگر سینئر افسران نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں عزاداری جلوسوں و مجالس کے سکیورٹی انتظامات کی خود مانیٹرنگ کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ تیسرے محرم کو صوبہ بھر میں 137 عزاداری جلوس برآمدہوئے اور 3715 مجالس منعقد ہوئیں جن کے سکیورٹی فرائض 30 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار وں نے ادا کئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں تیسرے محرم کو 15 عزاداری جلوس برآمد اور395 مجالس منعقد ہو ئیں، جن کے سکیورٹی فرائض03 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے سر انجام دئیے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، آر پی اوز، ڈی پی اوز سمیت سینئر افسران امام بارگاہوں اور جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے خواتین پولیس اہلکار تعینات ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، آئی جی پنجاب نے مزیدکہاکہ ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈاور پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزیدکہاکہ تمام اضلاع میں قائم محرم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک، سکیورٹی انتظامات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر690)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, July 10, 2024