آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
 دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے بہادر اور علیل جوانوں کے علاج معالجے کیلئے 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں اسی سلسلے میں جاری اقدامات کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے بہادر اور علیل جوانوں کے علاج معالجے کیلئے 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لودھراں کے ٹریفک وارڈن محمد دلدار کو ٹانگ کے آپریشن و علاج کیلئے 14 لاکھ روپے دئیے،فیصل آباد کے زخمی کانسٹیبل محمد مجاہد کو طبی اخراجات کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے، کانسٹیبل زوار حسین کو کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ 62 ہزار روپے دئیے گئے، سیالکوٹ کے زخمی کانسٹیبل تجمل حسین کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے جاری کئے گئے،فیصل آباد پولیس کے زخمی کانسٹیبل عبدالخالق کو طبی اخراجات کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے، آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ دوران ڈیوٹی زخمی ہونیوالے غازی اہلکاروں کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے بھرپور تعاون جاری رہے گا، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس جوانوں کے ساتھ انکے اہل خانہ کو بھی بھرپور طبی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر689)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, July 10, 2024