Jul 10, 2024
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں 2500 افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں، جنہوں نے 08 جلوس اور 386 مجالس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ دوسرے محرم کوصوبہ بھر میں 90 عزاداری جلوس برآمد اور 3549 مجالس ہوئیں، 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
