آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان اور ملتان ریجن میں امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ڈیرہ غازی خان اور ملتان ریجن میں امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ،
آر پی او ڈیرہ غازی خان اور آر پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی،
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں، آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ڈیرہ غازی خان اور ملتان ریجن میں امام بارگاہوں، عزاداری جلوسوں کے روٹس کا دورہ،آر پی او ڈیرہ غازی خان اور آر پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں،کمیونٹی لیڈرز، انتظامیہ اور سکیورٹی اداروں کے تعاون سے محرم الحرام کا پرامن انعقاد یقینی بنائیں گے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ صوبائی وزرا، علما کرام، آرمڈ فورسز، رینجرز، سکیورٹی ایجنسیز کے تعاون سے بہترین انتظامات عمل میں لائے ہیں، صرف انتہائی ضرورت کے تحت  ہی مخصوص دنوں اور اوقات میں ڈبل سواری اور موبائل سروس پر جزوی پابندی ہو گی،ڈیرہ غازی خان کے لئے تھرمل امیج کیمرے اور اسلحہ بردار تھرمل امیج ڈرونز، اے پی سیز کی فراہمی ترجیح ہے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرحدی چوکیوں، بارڈر ملٹری پولیس کی مضبوطی، فورس کی بہترین ٹریننگ، پروموشن اور ویلفیئر کے اقدامات جاری ہیں اور خدمت مراکز، سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز، سے لوگوں کے لئے سروس ڈیلیوری میں بہتری لائے ہیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر688)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, July 9, 2024