رائل نارویجین ایمبیسی کی سیکنڈ سیکرٹری عذرا کرتووک کی وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس آمد، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا سے ملاقات کی
نارویجین سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا
رائل نارویجین ایمبیسی کی سیکنڈ سیکرٹری عذرا کرتووک نے وفد کے ہمراہ سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا، نارویجن وفد نے ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا سے ملاقات کی۔ نارویجین ایمبیسی کے پولیس رابطہ افسر پرمارٹن سمیت دیگر افسران وفد میں شامل تھے، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس پی سی آر او عقیلہ نیاز نقوی، اے آئی جی آئی ٹی وسیم ریاض، اے آئی جی آر اینڈ ڈی ساجد کھوکھراور سینئر افسران موقع پر موجود تھے۔
دوران ملاقات پاکستانی نژاد نارویجین شہریوں کی سکیورٹی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور درپیش چیلنجز اور ایشوز کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق رائے ہوا۔ نارویجین وفد کو پنجاب پولیس میں انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی اصلاحات، پبلک سروس ڈلیوری اقدامات سے آگاہ کیا گیا،
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے نارویجن وفد کو ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن، پولیس خدمت و تحفظ مراکز کے ذریعے خدمات کی فراہمی، متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی کے اقدامات سے آگاہ کیا، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ پنجاب پولیس تحفظ مراکز کے ذریعے کمزور طبقات سے وابستہ 30 ہزار سے زائد افراد کو مدد فراہم کر چکی ہے، معاشرے کے کمزور طبقات کی امداد اور بحالی کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ 370 سے زائد ایم او یو سائن کیے گئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ خواتین کو خود مختار بنانے کے ویژن کے تحت پنجاب پولیس میں خواتین کی نمائندگی میں اضافہ کیا گیا، 09 ہزار سے زائد خواتین پنجاب پولیس میں بہترین خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر نے کہا کہ نارویجین سمیت تمام غیر ملکی شہریوں کی سکیورٹی اور حقوق کا تحفظ اولین ترجیح ہے نارویجن ایمبیسی کی سیکنڈ سیکرٹری عذرا کرتووک نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے پنجاب پولیس کے موثر اقدامات کو سراہتے ہیں، ملاقات کے اختتام پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس، ریاض نذیر گاڑا اور سیکنڈ سیکرٹری نارویجین ایمبیسی کے مابین سووینیئر کا تبادلہ بھی کیا گیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر687)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, July 9, 2024