سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل
رواں سال کی پہلی ششماہی، جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 3176 گینگز کا خاتمہ، 7934 مجرمان گرفتار، اربوں کا مال مسروقہ برآمد، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں پنجاب پولیس سنگین جرائم کے خاتمے اور خطرناک مجرمان کی سرکوبی کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں، رواں سال کی پہلی ششماہی میں پولیس ٹیموں کے جاری کریک ڈاؤن کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال رواں میں جنوری سے جون تک لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 3176 گینگز کا خاتمہ کیا گیا اور 7934 مجرمان گرفتار کئے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں پولیس کاروائیوں میں مجرمان کے قبضہ سے 05 ارب 33 کروڑ روپے کا مسروقہ مال برآمد کیا گیا جبکہ مختلف وارداتوں میں مطلوب مجرمان سے 03 ارب 42 کروڑ روپے کیش بھی برآمد کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ مجرمان کے قبضے سے 947 گاڑیاں، 13835 موٹر سائیکلیں، 1292 تولے سونا بھی برآمد کیا گیا جبکہ 5593 موبائل فونز اور 3233 مال مویشی برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جرائم کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے منشیات اور منظم جرائم کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کا حکم دیاہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال سے ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر686)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, July 9, 2024