عشرہ محرم کا دوسرا روز، لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات
26 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں نے صوبہ بھر میں 90 جلوسوں اور 3549 مجالس کے سکیورٹی فرائض سر انجام دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر عشرہ محرم کے دوسرے روز پولیس ٹیموں نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنائے۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ دوسرے محرم کو صوبہ بھر میں 90 عزاداری جلوس برآمد اور 3549 مجالس منعقد ہوئیں، 26 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ صوبائی دارالحکومت میں 2500 افسران و اہلکار محرم سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں جنہوں نے لاہور میں منعقدہ 08 جلوس اور 386 مجالس کے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے، خواتین عزاداروں کی سکیورٹی کیلئے خواتین اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر دفعہ 144 پر عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں، سیف سٹیز اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے مجالس اور جلوسوں کے سکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ جاری ہے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو سمیت دیگر فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی پر تعینات ہیں، صوبہ بھر میں جلوسوں کے پر امن انعقاد کیلئے متبادل راستوں سے ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ تمام اضلاع میں قائم محرم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک ہیں اور ہر ضلع میں سکیورٹی انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر684)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Tuesday, July 9, 2024