پی ایچ پی، 7 دن کی کارکردگی رپورٹ جاری

Jul 09, 2024
 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فورس کو ہدایت کی کہ پی ایچ پی ٹیمیں اپنے بیٹ ایریاز میں فیلڈ پٹرولنگ کو مزید موثر بنائیں، قوانین کی خلاف ورزی، جرائم کی روک تھام کے ساتھ ساتھ شہریوں کی مدد اور راہنمائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ یہ ہدایات انہوں نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو جاری کیں۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ہیڈکوارٹرز نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول لاہور سمیت صوبہ بھر میں شاہرات پر قوانین کی پاسداری اور شہریوں کی خدمت و تحفظ کیلئے سرگرم عمل ہے، پی ایچ پی نے شاہرات پر بذریعہ ای پولیس پوسٹ ایپ 6 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا۔ دورانِ چیکنگ 113 اشتہاری مجرمان و عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا، 3 لاکھ 44 ہزار 2 سو 50 گاڑیوں کو چیک کیا گیا، 52 چوری شدہ گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں برآمد کی گئیں، روڈ سیفٹی مہم کے تحت ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 46 ہزار 9 سو 63 ای چالان کیے گئے، ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے تحت 9718 اوور لوڈڈ گاڑیوں کے چالان، آف لوڈنگ اور قانونی کاروائی کی گئی،جرمانے کی مد میں 2 کروڑ روپے کی رقم خزانے میں جمع کروائی گئی.
(روز نامہ جہان)
**********************