لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاہے کہ محرم الحرام کی مناسبت سے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنا رہی ہے اور تمام اضلاع میں منعقدہ مجالس اور جلوسوں کو ایس اوپیز کے مطابق بہترین سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ یکم محرم الحرام کو صوبہ بھر میں 96 عزاداری جلوس، 3320 مجالس منعقد ہوئیں جن کی سکیورٹی کے فرائض 43 ہزار سے زائد افسران و اہلکار وں نے سر انجام دیئے،صوبائی دارالحکومت میں یکم محرم کے موقع پر 10 عزاداری جلوس اور402 مجالس منعقد ہو ئیں جن کی سکیورٹی فرائض 03 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں نے ادا کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ عشرہ محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی،حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ دفعہ 144 پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہے، آئی جی پنجاب نے کہاکہ طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس اور مجالس کی اجازت نہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
