لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے محرم الحرام میں عزاداری جلوسوں اور مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے ہیں لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 10ہزار 700 سے زائد عزاداری جلوس، 38ہزار سے زائد مجالس منعقد ہونگی اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں 02لاکھ 15ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دینگے صوبائی دارالحکومت میں 28ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے، پنجاب پولیس کو امن برقرار رکھنے کیلئے رینجرز اور پاک آرمی سمیت سکیورٹی اداروں کی معاونت حاصل ہو گی مجالس سکیورٹی پر 66ہزار، عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات میں 45ہزار سے زائد کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کرینگے سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ، پیرو سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں فرائض سر انجام دینگے صوبہ بھر میں 633، لاہور میں 283مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیا گیا ہے،لاہور میں 54مقامات انتہائی حساس، 229حساس قرار، اضافی نفری تعینات کی جائیگی جبکہ صوبہ بھر میں 586مقامات حساس، 146مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے پنجاب پولیس عشرہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ پر پابندی یقینی بنائیگی ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہو گی، حکومت پنجاب کے طرف سے 07تا 10محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہو گی علما ء کرام، امن کمیٹیوں، مجالس و جلوسوں کے منتظمین کیساتھ کوارڈنیشن مکمل ہے آر پی او، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران محرم سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے منسلک، ہمہ وقت رابطہ میں ہونگے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************