منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 161ملزمان گرفتار

Jul 08, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا ڈرگ فری پنجاب مشن تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن،آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے مارے گئے اور مکروہ دھندے میں ملوث 161 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 157 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 72 کلو گرام چرس، 04 کلو ہیروئن، 02 کلو آئس اور 1372 لٹرز شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں کے 34781 چھاپے مارے گئے، منشیات فروشی میں ملوث 16674 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 16221 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 9663 کلو گرام چرس، 171 کلو گرام ہیروئن، 269 کلو افیون،53 کلو آئس اور 16 لاکھ 87 ہزار لٹیر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************