پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 20لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری

Jul 06, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس فورس کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے 20 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری تفصیلات کے مطابق سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل تحسین عباس کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے، لاہور پولیس کے زخمی کانسٹیبل دلدار حسین کو طبی اخراجات کیلئے 03 لاکھ روپے جاری کئے گئے، ایلیٹ پولیس راجن پور کے کانسٹیبل اللہ دیوایا کو علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دئیے گئے، راولپنڈی کے زخمی ٹی اے ایس آئی عمر عباس کو طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے ایک لاکھ 50 ہزار روپے دئیے گئے ایلیٹ پولیس فورس کے زخمی کانسٹیبل غلام عباس کو علاج معالجے کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ڈی جی خان کے زخمی کانسٹیبلز محمد کامران اور محمد عامر کو طبی اخراجات کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کئے گئے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************