محرم الحرام: پنجاب پولیس کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیو مرٹی انتظامات مکمل،

محرم الحرام: پنجاب پولیس کے عزاداری جلوسوں اور مجالس کے سکیو مرٹی انتظامات مکمل،

صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 10 ہزار 700 سے زائد جلوسوں اور 38 ہزار سے زائد مجالس کی سکیورٹی پر 02 لاکھ 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض انجام دیں گے، آئی جی پنجاب

محرم الحرام کے آغاز سے قبل ہی پنجاب پولیس نے صوبہ بھر عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے ہیں، انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں عشرہ محرم میں 10 ہزار 700 سے زائد عزاداری جلوس، 38 ہزار سے زائد مجالس منعقد ہونگی، صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ بھر میں 02 لاکھ 15 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے، آئی جی پنجاب نے مزہد کہا صوبائی دارالحکومت میں 28 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہونگے، پنجاب پولیس کو امن برقرار رکھنے کیلئے رینجرز اور پاک آرمی سمیت سکیورٹی اداروں کی معاونت حاصل ہو گی جبکہ مجالس سکیورٹی پر 66 ہزار،  عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتظامات میں 45 ہزار سے زائد  کمیونٹی رضا کار بھی معاونت فراہم کریں گے، 

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا محرم الحرام کے سکیورٹی انتظامات کیلئے پہلے سے مزید بہتر حکمت عملی بنائی گئی ہے ، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ ، ٹریفک پولیس، ڈولفن سکواڈ ، پیرو سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز محرم سکیورٹی انتظامات میں فرائض سر انجام دیں گے، صوبہ بھر میں 633، لاہور میں 283 مقامات کو فلیش پوائنٹس قرار دیا گیا ہے، لاہور میں 54 مقامات انتہائی حساس اور 229 کو حساس قرار دیا گیا ہے جہاں اضافی نفری تعینات کی جائے گی، آئی جی پنجاب نے مزیدکہا کہ صوبہ بھر میں 586 مقامات حساس جبکہ 146 مقامات انتہائی حساس قرار دئیے گئے ہیں ، پنجاب پولیس عشرہ محرم الحرام کے دوران دفعہ 144 کے نفاذ پر عمل در آمد یقینی بنائے گی،  ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، نفرت آمیز مواد کی تشہیر، اشتعال انگیزی پر پابندی ہو گی، حکومت پنجاب کی طرف سے 07 تا 10 محرم الحرام کے دوران ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ علما کرام، امن کمیٹیوں، مجالس و جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ کوارڈینیشن مکمل ہے، طے شدہ روٹس اور مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ جلوس، مجالس کی اجازت نہیں ہوگی، آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی پاسداری پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، اشتعال انگیزی کے خطرے کے پیشِ نظر فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جائے، آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر کے مرتکب قانون شکن عناصر کی سرکوبی یقینی بنائیں، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز، ٹریفک افسران محرم سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں قائم کنٹرول رومز سنٹرل پولیس آفس کے مرکزی کنٹرول روم سے ہمہ وقت رابطہ میں ہونگے اور ہر ضلع میں نکلنے والے جلوسوں اور مجالس کی لمحہ بہ لمحہ سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر680)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, July 7, 2024