وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب مہم میں پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن جاری،
ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے، 161 ملزمان گرفتار، 157 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا ڈرگ فری پنجاب مشن تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر قیادت لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلرز اور اسمگلرز کے ٹھکانوں پر پولیس کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے ، آئی جی پنجاب نے بتایا کہ ایک روز میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 297 چھاپے مارے گئے اور مکروہ دھندے میں ملوث 161 ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور 157 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا، ملزمان کے قبضہ سے 72 کلو گرام چرس ، 04 کلو ہیروئن ، 02 کلو آئس اور 1372 لٹرز شراب برآمد کی گئی ۔
آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ 26 فروری سے جاری اینٹی نارکوٹکس آپریشنز کے دوران پولیس ٹیموں کے 34781 چھاپے مارے گئے ، منشیات فروشی میں ملوث 16674 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے 16221 مقدمات درج کئے گئے ، ملزمان کے قبضہ سے 9663 کلو گرام چرس، 171 کلو گرام ہیروئن، 269 کلو افیون ،53 کلو آئس اور 16 لاکھ 87 ہزار لٹیر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز میں تیزی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا زہر پہنچانے والے ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے ۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ آن لائن خرید و فروخت میں ملوث ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں ، بالخصوص بین الصوبائی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں ۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر679)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************