آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے گرانٹ جاری،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 20 لاکھ روپے بطور میڈیکل گرانٹ جاری کر دئیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے سب انسپکٹر عبدالکبیر شاہ کو کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے، اوکاڑہ کے ٹریفک اسسٹنٹ ظفر اقبال کو ٹانگ کے آپریشن کیلئے 03 لاکھ 90 ہزار روپے جاری کئے گئے ، خانیوال کے سب انسپکٹر اعجاز احمد خان کو میجر سرجری کیلئے 03 لاکھ روپے دئیے گئے۔ لاہور پولیس کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل علی اکبر کو میجر سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پی ٹی ایس فاروق آباد کے سب انسپکٹر ندیم احمد کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ راولپنڈی کے کانسٹیبل ظل حسین اکبر کو آنکھ اور جبڑے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ آئی جی پنجاب نے فنڈز ویلفیئر برانچ کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر اولین ترجیح ہے ، ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے فورس کی ہیلتھ ویلفیئر میں بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ 

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر678)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, July 7, 2024