آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ انسپکٹر حماد اختر اور ان کی ہونہار بیٹی زنیرہ حماد کی ملاقات،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ انسپکٹر حماد اختر اور ان کی ہونہار بیٹی زنیرہ حماد کی ملاقات،
آئی جی پنجاب نے زنیرہ احمد کو پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے مابین ہونے والے سہ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے زندگی کے مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کے حامل پولیس ملازمین اور انکے ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ریٹائرڈ انسپکٹر حماد اختر کی بیٹی زنیرہ حماد کو بین الاقوامی سپورٹس مقابلے میں شاندار کارکردگی پر میڈل پہنا کر بھرپور حوصلہ افزائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ریٹائرڈ انسپکٹر حماد اختر اور ان کی ہونہار بیٹی زنیرہ حماد نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی، آئی جی پنجاب نے زنیرہ احمد کو پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے مابین ہونے والے سہ ملکی باسکٹ بال ٹورنامنٹ میں سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی، آئی جی پنجاب نے زنیرہ حماد سے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں بارے استفسار کیا، زنیرہ حماد نے آئی جی پنجاب کو بطور اتھلیٹ اپنی شاندار کارکردگی اور جیتے گئے میڈلز اور سرٹیفیکیٹس بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کرکٹ، آرم ریسلنگ، باسکٹ بال، بیس بال کے کھیلوں میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعدد گولڈ و سلور میڈلز جیت چکی ہیں جبکہ تعلیمی میدان میں سکول لیول پر اردو تقریر میں دو سرٹیفیکیٹ،  سائنس اور میتھ مقابلوں میں دو سرٹیفیکیٹ،  ICAT انگلش میں سرٹیفیکیٹ اور ریڈنگ مقابلے میں بھی سرٹیفیکیٹ اور ایوارڈز بھی اپنے نام کر رکھے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملک کا نام روشن کرنے پر زنیرہ حماد کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شاباش دی۔ آئی جی پنجاب نے زنیرہ حماد کو ان کے والد کی درخواست پر سلور میڈل پہنایا، ملاقات کے اختتام پر آئی جی پنجاب نے زنیرہ حماد کو پنجاب پولیس کی تھانوں کی اپ گریڈیشن پر مبنی پکٹوریل بک  ''تھانے پنجاب دے'' بھی پیش کی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر675)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Friday, July 5, 2024