رواں سال 30 ہزار منشیات فروش گرفتار

Jul 05, 2024

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈرگ فری پنجاب کا مشن تکمیل کی جانب گامزن ہے اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی انسداد منشیات کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 57 ہزار سے زائد ریڈز کئے گئے، مکروہ دھندے میں ملوث 30 ہزار سے زائد ملزمان کوگرفتار کرتے ہوئے 29922 مقدمات درج کئے گئے، ملزمان کے قبضہ سے 17182 کلوگرام چرس، 171 کلوگرام آئس، 360 کلوگرام ہیروئن پاؤڈر، 702 کلوگرام افیون، 04 لاکھ 40 ہزار لٹرز شراب برآمد کی گئی جبکہ نشے کے عادی 666 افراد کو بحالی مراکز میں داخل کروایا گیا

(روز نامہ جہان پاکستان)

************************