آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات

Jul 04, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر مسائل کے فوری ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر ترجیح ہے، تمام سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں کاروائی یقینی بناتے ہوئے بروقت ریلیف فراہم کریں۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران ماتحت افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انکے مسائل بروقت حل کریں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر مرکوز رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے راولپنڈی کے کانسٹیبل سید محمد (مرحوم) کے بیٹے کی فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کی ہدایت کی، ڈاکٹر عثمان انو رنے انسپکٹر ظہیر الدین بابر (ریٹائرڈ) کی درخواست پر آر پی او گوجرانوالہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، سرگودھا کے سب انسپکٹر محمد سعید اور پاکپتن کے کانسٹیبل سید مقبول شاہ گیلانی کے بیٹوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کا حکم دیا۔
(روز نامہ خبریں)
****************************