آئی جی پنجاب کا راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

Jul 04, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کا ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************