Jul 03, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے 01 پولیس آفیسر کو معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق، ڈی ایس پی ڈسکہ سادات علی کو اختیارات سے تجاوز اور ناقص کارکردگی کی بناء پر معطل کر کے سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں اوراس سلسلے میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز احسن یونس نے ڈی ایس پی ڈسکہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
***********************