آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا ساہیوال چیچہ وطنی میں گھریلو تنازع پر خاوند کی فائرنگ سے بیوی اور سالی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس

Jul 03, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساہیوال چیچہ وطنی میں گھریلو تنازع پر خاوند کی فائرنگ سے بیوی اور سالی کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او، ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوساہیوال کو ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انو رنے کہاکہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

***********************