آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس۔
آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب،ڈی پی او راجن پور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور کے علاقہ فاضل پور میں فائرنگ سے 02 افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ واقعہ کا ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے، ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر667)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, July 3, 2024