سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر مسائل کے ازالے بارے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کی، پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سن کر مسائل کے فوری ازالے بارے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ملازمین کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر ترجیح ہے، تمام سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں کاروائی یقینی بناتے ہوئے بروقت ریلیف فراہم کریں۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام افسران ماتحت افسران کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، انکے مسائل بروقت حل کریں تاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی پر مرکوز رکھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انو رنے راولپنڈی کے کانسٹیبل سید محمد (مرحوم) کے بیٹے کی فیملی کلیم پر جونیئر کلرک بھرتی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کی ہدایت کی، ڈاکٹر عثمان انو رنے انسپکٹر ظہیر الدین بابر (ریٹائرڈ) کی درخواست پر آر پی او گوجرانوالہ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، سرگودھا کے سب انسپکٹر محمد سعید اور پاکپتن کے کانسٹیبل سید مقبول شاہ گیلانی کے بیٹوں کی فیملی کلیم پر بھرتی کی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو کاروائی کا حکم دیا۔ شہری عائشہ بی بی کی درخواست پر ڈی آئی جی انٹیلی جنس سپیشل برانچ کو انکوائری کے بعد کاروائی کی ہدایت کی، آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل محمد صدیق اور ہیڈ کانسٹیبل مقصود انور کے بیٹوں کی بھرتی درخواستوں پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ویلفیئر اور دیگر محکمانہ امور سے متعلقہ درخواستوں پر بھی ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر665)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Wednesday, July 3, 2024