مناواں، شادی میں ہوا ئی فائرنگ، 16سالہ لڑکی جاں بحق، خاتون زخمی ، آئی جی پنجاب کا نوٹس

Jul 02, 2024

          لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)مناواں کے علا قہ میں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کر نے سے لڑکی جا ں بحق ہو گئی پو لیس نے لا ش پو سٹما ر ٹم کیلئے بجھو ا کر تفتیش شر وع کر دی۔تفصیلا ت کے مطا بق منا واں کے علا قہ میں شا دی کی تقر یب میں ہو ائی فا ئر نگ کر نے سے سولہ سالہ عائشہ نور سینے میں گولی لگنے سے جاں بحق  ہو گئی پو لیس کے مطا بق دلہا کے دوستوں نے مہندی کی تقریب میں برسٹ فائر کیا فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی بھی ہوئی دلہا اور فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیاگیا    دلہا کے والد اور والدہ کو حراست میں لیکر تفتیش جاری ہے  پو لیس کے مطا بق مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش جا ر ی ہے جلد ہی اصل ملز ما ن کو گر فتا ر کر لیا جا ئے گا۔ دوسری جانب  انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مناواں کے علاقے میں ہوائی فائرنگ سے 16 سالہ لڑکی عائشہ کے جاں بحق ہونے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ،آئی جی پنجاب نے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیااور ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(روز نامہ پاکستان)

***********************